انوپم کھیر کولکاتا پہنچے، بنگال سے عالمی معیار کے ایکٹنگ اسکول کے آغاز کا اعلان
کولکاتا، 26 جون (ہ س)۔ مشہور فلمی اداکار اور پروڈیوسر انوپم کھیر 26 سال بعد مغربی بنگال پہنچے اور ریاست کی فلمی اور ثقافتی دنیا کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو کولکاتا پہنچنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کمپنی انوپم کھیر اسٹوڈیو
انو


کولکاتا، 26 جون (ہ س)۔ مشہور فلمی اداکار اور پروڈیوسر انوپم کھیر 26 سال بعد مغربی بنگال پہنچے اور ریاست کی فلمی اور ثقافتی دنیا کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو کولکاتا پہنچنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کمپنی انوپم کھیر اسٹوڈیو اور فرنچائز گروپ مغربی بنگال سے پروڈیوسر فردوس الحسین کے ساتھ مل کر ایک نئی فلم ’شورو تھیکے شورو‘ بنانے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک نئی فلم کا آغاز نہیں ہے بلکہ بنگال کی فلمی صنعت کے لیے ایک نئے دور کی علامت ہے۔

اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مغربی بنگال میں ایک عالمی معیار کا ایکٹنگ اسکول قائم کیا جائے جہاں نئے ٹیلنٹ کو جدید تربیت اور ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال ٹیلنٹ سے بھرپور سرزمین ہے اور یہاں کے فنکاروں کو اگر مناسب مواقع ملیں تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی موسیقی، ادب اور فلمی ثقافت میں مضبوط بنیاد ہے۔ بنکم چندر چٹرجی، مانک بنرجی اور دیگر عظیم شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کا مرکز رہا ہے، اسی لیے یہاں یہ نئی پہل شروع کی جا رہی ہے۔

اداکار انوپم کھیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کے دوران انہیں اس اقدام کے لیے حمایت اور نیک خواہشات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ثقافتی اور تخلیقی ترقی کے لیے مثبت ماحول کا تجربہ کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ تقریباً 26 سال قبل انہوں نے اداکارہ ریتوپرنا کے ساتھ بنگال میں کام کیا تھا اور اب ایک بار پھر ریاست کی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا ان کے لیے ایک خاص تجربہ ہے۔

کولکتہ پہنچنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ یہاں پہنچتے ہی انہوں نے ایک بدلا ہوا اور نئی توانائی سے بھرا ماحول محسوس کیا، جو مستقبل کے لیے نئے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande