'راجہ شیواجی' او ٹی ٹی پر ریلیز
اداکار اور ہدایت کار رتیش دیش مکھ کا مشہور زمانہ ڈرامہ راجہ شیواجی اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو گیا ہے۔ مراٹھا سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ باکس آفس پر زبردست کارکردگی
راجہ


اداکار اور ہدایت کار رتیش دیش مکھ کا مشہور زمانہ ڈرامہ راجہ شیواجی اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو گیا ہے۔ مراٹھا سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ باکس آفس پر زبردست کارکردگی کے بعد ناظرین اب اسے ہندی اور مراٹھی دونوں زبانوں میں نیٹفلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔

نیٹفلکس نے فلم کے او ٹی ٹی پریمیئر کا اعلان رتیش دیشمکھ کا ایک طاقتور پوسٹر کے ساتھ کیا ، اس کا کیپشن دیا، ورودھ کرنے آ رہے ہیں راجے۔ فلم میں رتیش دیش مکھ چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جینیلیا ڈی سوزا ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ابھیشیک بچن نے سمبھاجی شاہ جی بھوسلے، سنجے دت نے مغل کمانڈر افضل خان اور سلمان خان نے ایک خصوصی کیمیو میں بھی اداکاری کی ہے۔

فلم نے دنیا بھر میں 130 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرتے ہوئے باکس آفس پربھی تاریخ رقم کی۔ یہ گھریلو باکس آفس پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی مراٹھی فلم بھی بن گئی۔ اس کی شاندار پروڈکشن، طاقتور پرفارمنس اور تاریخی بیانیہ نے اسے سامعین اور ناقدین سے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande