ڈی آر آئی نے 15 کلو غیر ملکی سونا ضبط، 15 افراد گرفتار
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کئی مقامات پر کی گئی کارروائیوں میں، ڈی آر آئی نے 15 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا اور 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت خزانہ
DRI-seizes-15-kg-foreign-Gold


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کئی مقامات پر کی گئی کارروائیوں میں، ڈی آر آئی نے 15 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا اور 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی سونے کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی ہوائی اڈے سے سونے کی اسمگلنگ کے ایک انتہائی منظم ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ تلاشی کے نتیجے میں تقریباً 1.5 کلوگرام سونے کے زیورات، 45 کلو چاندی اور ہندوستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

اس ہفتے کے شروع میں، ڈی آر آئی نے حیدرآباد، راجکوٹ، کالی کٹ، وشاکھاپٹنم، گوہاٹی اور پیٹرا پول کے دیگر ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور کسٹم چوکیوں پر کئی مہم چلائی گئی ، جس کے نتیجے میں کل چھ کلو گرام غیر ملکی اسمگل شدہ سونا ضبط کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ ان کارروائیوں میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق، مجموعی طور پر ان کارروائیوں کے نتیجے میں سونے کی سمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرنے کے ساتھ ان مہمات کے نتیجے میں تقریباً 15 کلو سونا اور 45 کلو چاندی ضبط کی گئی ہے، جن کی مالیت تقریباً 23 کروڑ روپے ہے، جب کہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande