ایم پی میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ٹرک میں بے قابو کار گھسی، مہاراشٹر کے 4 افراد ہلاک
مندسور، 25 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں دہلی-ممبئی 8 لین ایکسپریس وے پر سیتامؤ تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار آگے چل رہے ایک ٹرک میں جا گھسی۔ اس حادثے میں کار سوار اورنگ آباد (مہاراشٹر) کے چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب
مندسور میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر حادثے کے بعد ہجوم جمع


مندسور، 25 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں دہلی-ممبئی 8 لین ایکسپریس وے پر سیتامؤ تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار آگے چل رہے ایک ٹرک میں جا گھسی۔ اس حادثے میں کار سوار اورنگ آباد (مہاراشٹر) کے چار لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے رہنے والے چھ لوگ رینالٹ ٹرائبر کار میں سوار ہو کر کسی کام سے دہلی جا رہے تھے۔ جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے وہ سیتامؤ تھانہ علاقے میں گرام تترود کے پاس پہنچے تھے، تبھی یہ حادثہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کار بے حد تیز رفتار میں تھی اور وہ بے قابو ہو کر اچانک سامنے جا رہے ٹرک میں پیچھے سے جا گھسی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار کا اگلا حصہ پوری طرح پچک گیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ راہگیروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے راحت کا کام شروع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچی۔ کافی مشقت کے بعد تمام زخمیوں اور لاشوں کو کار سے باہر نکال کر سیتامؤ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے چار لوگوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دو سنگین طور پر زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

سیتامؤ تھانہ انچارج دنیش پرجاپت نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت سچن گنگادھر ولد اجے پانڈورنگ ساکن سمور (اورنگ آباد)، سندیپ ولد نوناتھ رام راو بورسے ساکن چھترپتی نگر ساونگی (اورنگ آباد)، راجیندر کووڑے ولد بھاو راو کووڑے ساکن سمبھا جی نگر (اورنگ آباد) اور رویندر کالے ولد بھاگوت کالے ساکن شاستری نگر سمبھا جی نگر (اورنگ آباد) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں، عبدالخلیل (30) ولد عبدالصمد ساکن اورنگ آباد اور عمر (32) ولد اسماعیل جاگیردار ساکن گنگاپور سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر وہ جمعرات کی دیر رات یا جمعہ کی صبح تک مندسور پہنچیں گے، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہو گا۔ چاروں لاشوں کو سیتامؤ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہی رکھا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایکسپریس وے کے نگرانی کے نظام کی مدد سے ٹرک کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں تیز رفتاری اور گاڑی پر کنٹرول کھو دینا حادثے کی وجہ مانا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande