ارجن رام میگھوال جمعرات کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے ایوارڈز تقسیم کریں گے
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ کیندریہ ودیالیوں کے لئے 36 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ (2025تا2026) کے لئے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات، 25 جون کو پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن ر
ارجن


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ کیندریہ ودیالیوں کے لئے 36 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ (2025تا2026) کے لئے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات، 25 جون کو پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال تقریب کی صدارت کریں گے اور فاتح طلباءاور اسکولوں کو انعامات پیش کریں گے۔

پارلیمانی امور کی وزارت نے بدھ کو کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ، صدر اسٹیٹ، دہلی کے طلباءنے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی، اس تقریب میں وہ اپنی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کادوبارہ مظاہرہ کریں گے۔

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 38 سالوں سے کیندریہ ودیالیوں میں یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ (2025تا2026) میں منعقدہ 36 ویں مقابلے میں ملک بھر میں کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے 25 علاقوں کے 200 اسکولوں نے حصہ لیا۔

اس پروگرام کا مقصد طلبا میں خود نظم و ضبط، متنوع خیالات کی رواداری اور جمہوری اقدار اور پارلیمانی روایات کو سمجھنا ،پارلیمانی طریقہ کار، مباحثے کی تکنیک، قائدانہ صلاحیتوں اور موثر تقریر کی تربیت بھی حاصل کرنا ہے۔

قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ کو باوقار 'سردار ولبھ بھائی پٹیل رننگ پارلیمنٹری شیلڈ' اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

مقابلے کے زونل سطح پر جیتنے والے اسکولوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان میں کیندریہ ودیالیہ متھرا کینٹ (ویسٹ زون)، پی ایم ایس شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 مدورائی (جنوبی زون)، پی ایم ایس شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 شیواجی نگر بھوپال (سنٹرل زون) اور پی ایم ایس شری کیندریہ ودیالیہ، ایئر فورس اسٹیشن بورجھار،گوہاٹی (ایسٹ زون) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جموں، چندی گڑھ، گروگرام، دہرادون، احمد آباد، جے پور، ممبئی، رانچی، جبل پور، ایرناکولم، حیدرآباد، بنگلورو، لکھنو، پٹنہ، رائے پور، وارانسی، تینسوکیا، کولکاتا، سلچر اور بھونیشور خطے کے 20 علاقائی فاتح کیندریہ ودیالیوں کو بھی ٹرافیاں دی جائیں گی۔

اس تقریب میں طلباء، اساتذہ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے عہدیدار اور مختلف علاقوں سے پارلیمانی امور کی وزارت کے اعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande