بنگال: ای ڈی نے سابق پولیس افسر شانتنو سنہا بسواس کے قریبی عہدیداروں اور اہل خانہ کو سمن
کولکتہ، 24 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمین قبضہ ،رنگداری اور غیر قانونی لین دین سے جڑے سونا پپو کیس میں اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاہے ۔ مرکزی ایجنسی نے تین پولیس افسروں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے، جو مبینہ
بنگال: ای ڈی نے سابق پولیس افسر شانتنو سنہا بسواس کے قریبی عہدیداروں اور اہل خانہ کو سمن


کولکتہ، 24 جون (ہ س)۔

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمین قبضہ ،رنگداری اور غیر قانونی لین دین سے جڑے سونا پپو کیس میں اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاہے ۔ مرکزی ایجنسی نے تین پولیس افسروں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے، جو مبینہ طور پر کولکاتہ کے سابق ڈپٹی کمشنر شانتنو سنہا بسواس کے قریبی ہیں۔ ان میں جنوبی کولکاتہ میں تعینات ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے قصبہ کے تاجر وشو جیت پودار عرف سونا پپو کی بیوی سوما اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس ہفتے مرکزی تفتیشی ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ایجنسی سونا پپو سے ان کے مالی لین دین اور جائیدادوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج کی رہنے والے سونا پپو کو زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور دیگر مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔ اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ان الزامات کی بنیاد پر، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے زاویے کی جانچ شروع کی۔

جانچ کے دوران بہالا کے تاجر جئے کامدار کا نام سامنے آیا، اور اسے ای ڈی نے گرفتار کر لیا۔ اس معاملے کے سلسلے میں، مرکزی ایجنسی نے سابق پولیس افسر شانتنو سنہا وشواس کی فرن روڈ رہائش گاہ پر بھی تلاشی لی۔

تلاشی کے اگلے دن ای ڈی نے سونا پپو کیس کے سلسلے میں شانتنو سنہا وشواس اور ان کے دو بیٹوں سیانتن اور ششانک کو گرفتار کر لیا۔منیش کو سی جی او کمپلیکس میں ایجنسی کے دفتر میں طلب کیا گیا۔ تاہم ان میں سے کوئی بھی اس دن ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

قبل ازیں اپریل میں، ای ڈی نے ریت کی اسمگلنگ کے مبینہ معاملے کے سلسلے میں سابق کالی گھاٹ پولیس اسٹیشن انچارج شانتنو سنہا وشواس کو بھی طلب کیا تھا۔ بار بار سمن کو نظر انداز کرنے کے بعد، ان کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا تھا. بعد میں وہ ای ڈی کے دفتر پہنچے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande