
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔
ہندوستانی کپتان شبھمن گل تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ادھر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ رینک والے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی برابری کر لی ہے۔ دونوں کے 870 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے گل کو کافی فائدہ ہوا۔ انہوں نے پہلے دو میچوں میں 84 اور 154 رنز بنائے جب کہ تیسرے میں وہ بیٹنگ نہیں کر پائے۔ تازہ ترین درجہ بندی میں، گل اب ٹاپ رینک والے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل سے صرف 24 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے ہیں۔ بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان سیریز سے باہر ہو گئے جس کے باعث وہ ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ روہت شرما چوتھے مقام پر برقرار ہیں۔
اس کے علاوہ، شریس ائیر ایک مقام آگے بڑھ کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کے ایل راہل دو مقام نیچے 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ایشان کشن 21 مقامات کی نمایاں چھلانگ لگا کر 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گیند بازوں کی درجہ بندی میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ارشدیپ سنگھ 16 درجے ترقی کرکے 22 ویں، پرسدھ کرشنا 34 مقام کی چھلانگ لگا کر 58 ویں اور واشنگٹن سندر 17 مقام ترقی کر کے مشترکہ 71 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی۔ ہنری نے ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کرکے جسپریت بمراہ کی برابری کی۔
آئی سی سی کے مطابق ہینری ٹیسٹ گیند بازکی رینکنگ میں سرفہرست نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ جیک کوی (1947) اور لیجنڈری آل راو¿نڈر رچرڈ ہیڈلی (1984-1990) نے انجام دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باو¿لر نے 36 سال بعد ٹیسٹ باو¿لنگ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ کے اسٹینڈ اِن کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں دو مقام کی چھلانگ لگا کر دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ