نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر باب بلیئرکا 94 سال کی عمر میں انتقال
ویلنگٹن، 24 جون (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باو¿لر باب بلیئرکا بدھ کو ان کے 94ویں سالگرہ پر انگلینڈ میں انتقال و گیا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ باب بلیئر نے 1953 سے 1964 کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 19 ٹیسٹ می
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر باب بلیئرکا 94 سال کی عمر میں انتقال


ویلنگٹن، 24 جون (ہ س)۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باو¿لر باب بلیئرکا بدھ کو ان کے 94ویں سالگرہ پر انگلینڈ میں انتقال و گیا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

باب بلیئر نے 1953 سے 1964 کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 19 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 35.23 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، انہیں کرکٹ کی تاریخ میں ان کے اعدادوشمار کے مقابلے میں ان کی شاندار مہم جوئی کے لیے زیادہ یاد کیا جاتا ہے۔

ٹانگی وائی ٹرین حادثے کے بعد بلیئر نے ناقابل فراموش ہمت کا مظاہرہ کیا۔ 1953 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ایلس پارک میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران بلیئر کو اپنی زندگی کے سب سے بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوسرے دن کی صبح، اسے معلوم ہوا کہ اس کی منگیتر، نیریسا لو، کرسمس کے موقع پر ہولناک ٹانگیوائی ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 151 افراد میں شامل تھی۔ اس افسوسناک خبر کے بعد بلیئر اپنے ہوٹل میں ٹھہرے لیکن بعد میں غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آگئے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران نویں وکٹ گرنے کے بعد وہ بیٹنگ کے لیے باہر آئے اور زخمی بلے باز برٹ اسٹکلف کا ساتھ دیا۔ دونوں نے آخری وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ بلیئر نے چھ رنز بنائے لیکن ان کی اننگز کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ٹانگیوائی شیلڈ سے زندہ ہے ان کی وراثت

2024 سے، ٹانگیوائی شیلڈ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک ٹیسٹ سیریز ہے، جو 1953 کے سانحہ اور بلیئر کی ہمت کے لیے وقف ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے عبوری چیف ایگزیکٹو گراہم پارکس نے کہا، باب بلیئر اورٹانگیوائی ٹرین حادثے کی کہانی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں کی کرکٹ تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ 1953 کے ایلس پارک ٹیسٹ کے دوران ان کی ہمت اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کھیل کی سب سے بڑی مثالوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹانگیوائی شیلڈ کے آغاز کے ذریعے اس متاثر کن کہانی کو وقار بخشنا ایک گہرا متحرک لمحہ تھا اور بلیئر کی میراث کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

تیسرے ٹیسٹ میں کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ باب بلیئر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے ناٹنگھم میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande