سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایران میں نیتن یاہو کی ناکام سازش کا اعتراف
تل ابیب،24جون(ہ س)۔سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی ہزاروں انٹرنیٹ ڈیوائسز ایران میں اسمگل کر کے ایرانیوں کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔مقبوضہ بی
اسرائیلی وزیراعظم


تل ابیب،24جون(ہ س)۔سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی ہزاروں انٹرنیٹ ڈیوائسز ایران میں اسمگل کر کے ایرانیوں کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں خطاب کرتے ہوئے سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت چاہتی تھی کہ ایران میں انٹرنیٹ بلیک آوٹ کے دوران حکومت مخالف مظاہرے کرانے کے لیے ان انٹرنیٹ ڈیوائسز کو استعمال کرے۔واضح رہے کہ ایران پہلے ہی اسرائیل پر ایسے الزام لگاتا رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی ایک اہم شخصیت نے اس سازش کا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande