دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں مانڈویہ اور اکشے کماریوگا پروگرام کی قیادت کریں گے
۔ملک بھر سے 15 ہزار سے زائد شرکا شرکت کریں گے نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی) 2026 کے موقع پر اتوار کو دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ملک کے سب سے بڑے عوامی یوگا پروگراموں میں سے ایک کا انعقاد کیا جائے گا۔
Sports-FitIndia-International-Yoga-Day-2026-


۔ملک بھر سے 15 ہزار سے زائد شرکا شرکت کریں گے

نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی) 2026 کے موقع پر اتوار کو دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ملک کے سب سے بڑے عوامی یوگا پروگراموں میں سے ایک کا انعقاد کیا جائے گا۔ امور نوجوانان اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور اداکار اکشے کمار اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب کا موضوع ”صحت مندبڑھاپے کے لیے یوگا ہے۔ دہلی میں مرکزی تقریب میں، تقریباً 3,000 شرکاءایک بڑے یوگا سیشن میں حصہ لیں گے۔

وزارت کھیل کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ یوگا سیشن ایک ساتھ تمام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) کے علاقائی مراکز، نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس، ٹریننگ سینٹرز اور کھیلو انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 15,000 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، مختلف قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں، ریاستی کھیلوں کے محکموں، کھیلوں کی یونیورسٹیوں اور دیگر کھیلوں کے اداروں کے ذریعے یوگا پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس طرح پورے کھیل-کود کے ماحولیاتی نظام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے بعد 2014 میں اقوام متحدہ کی طرف سے 21 جون کو یوگا کے بین الاقوامی دن کے طور پر اعلان کرنے کے بعد، یہ تقریب دنیا بھر میں جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کے جشن میں تبدیل ہوئی ہے۔

دہلی کی مرکزی تقریب میں مشہورشخصیات اور یوگا انسٹرکٹر انشوکا پروانی دہلی میں مرکزی تقریب میں ایک خصوصی یوگا سیشن کریں گی۔ انہوں نے فٹنس اور یوگا کو عام لوگوں اور مشہور شخصیات میں مقبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تقریب میںایتھلیٹس، طلبا، بزرگ شہری، فٹنس کے شوقین افراد، یوگا پریکٹیشنرز اور خاندانوں ایک ساتھ حصہ لے کر یوگا کے مثبت اثرات کو ظاہر کریں گے ۔

21 جون کو منعقد ہونے والے اس عالمی جشن میں 180 سے زیادہ ممالک کے لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران،یوگا کا بین الاقوامی دن صحت اور تندرستی کی دنیا کی سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک بن گیا ہے، جس میں بھارت ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande