
بیروت ،02جون (ہ س )۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی تنقید کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو پاگل قرار دینے اور اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی اور گولہ باری کے بعد صور میں عمارت کے ملبے سے 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ مروانیہ میں پورا لبنانی خاندان شہید ہو گیا۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کے بعد امریکہ کے صدر ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی، جو فوجیں راستے میں تھیں انہیں واپس موڑ لیا گیا ہے۔
بیروت کے نواحی علاقے ضاہیہ پر بمباری کی اسرائیلی دھمکی پر ایران نے امریکا سے رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ہنگامی رابطہ کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ فون پر نیتن یاہو سے انتہائی بد زبانی سے پیش آئے، انہوں نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا، انہیں ناشکرا بھی کہا۔ٹرمپ نے کہا کہ میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی یہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو بدترین ٹیلی فون کال ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ