
ڈچ لیجنڈ ٹیکے ٹیکیما ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم میں شامل، ڈریگ فلکنگ کیمپ میں خصوصی ٹریننگ دیں گے
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی پنالٹی کارنر کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لئے، لیجنڈری ڈچ ڈریگ فلکر ٹیکے ٹیکیما نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 26 مئی سے 21 جون تک منعقد ہونے والے خصوصی تربیتی کیمپ کے لئے ٹیم کو جوائن کیا ہے۔
ہیڈ کوچ سجورڈ ماریجنے کی رہنمائی میں، ہندوستانی ٹیم آئندہ ایف آئی ایچ ویمنز نیشن کپ نیوزی لینڈ 2025سے26 کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو 15 سے 21 جون تک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
اس خصوصی کیمپ کا بنیادی مقصد ہندوستانی ڈریگ فلکرز کی تکنیک کو بہتر بنانا اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے کی ان کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ اس ٹریننگ میں ہندوستانی کھلاڑی دیپیکا، لالتھانتلوانگی اور انو حصہ لے رہی ہیں۔
ٹیکے ٹیکما کو عالمی ہاکی کے بہترین ڈریگ فلکرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ نیدرلینڈز کے سابق بین الاقوامی، ٹیکما نے اولمپکس اور ہاکی ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ان کے نام 200 سے زیادہ بین الاقوامیمیچ اور 221 بین الاقوامی گول ہیں۔
یہ پہل آنندنا - دی کوکا کولا انڈیا فاو نڈیشن کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے، آنندنا نے بنگلورو میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خصوصی گول کیپنگ کیمپ کی بھی حمایت کی تھی، جس کا انعقاد معروف گول کیپنگ کوچ ڈیوڈ ولیمسن نے کیا تھا۔
آسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی ٹیم نے پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی۔ دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر پرختم کی۔
ہندوستانی ٹیم نیشنز کپ سے قبل پریکٹس میچوں اور ٹریننگ سیشن کے ذریعے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 3 جون کو نیوزی لینڈ پہنچے گی۔
ہیڈ کوچ سجورڈ مارجینے نے کہا، جدید ہاکی میں پنالٹی کارنر بہت اہم ہیں۔ ٹیکے ٹیکیما جیسے تجربہ کار ماہر کا ہونا ہماری ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ ڈریگ فلکنگ کے علاوہ، وہ ہمارے دفاعی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بھی مدد کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی ان کی کوچنگ کی ہے اور ہماری سوچ بھی بڑی حد تک ملتی جلتی ہے۔ ٹیم میں پہلے سے ہی اچھے ڈریگ فلکر اور نونیت کور جیسی بہترین اسٹرائیکر موجود ہیں۔ ہمیں پنالٹی کارنر کے مواقع کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کیمپ اس سمت میں اہم ثابت ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی