
انتہائی متوقع اساطیر ی داستانوں پر مبنی ایکشن ایڈونچر فلم ’’ناگبندھم‘‘کی ریلیز میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع کی مناسبت سے، فلم میکرز نے ایک نیا کاونٹ ڈاون پوسٹر جاری کیا ہے، جس سے شائقین میں مزید جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ پوسٹر فلم کی پراسرار اور اساطیری داستانوں کی دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جہاں قدیم راز، قدرتی طاقتیں، ایڈونچر اور تقدیر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ فلم 3 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ابھیشیک نامہ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی،’’ناگبندھم‘‘ ہندوستانی اساطیری ورثے اور جدید سنیما پیش کش کا انوکھا امتزاج ہے۔ فلم میں وراٹ کرنا مرکزی کردار میں ہیں، جب کہ رشبھ ساہنی، نابھا نتیش، ایشوریا مینن، مہیش منجریکر اور جگپتی بابو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ میکرز کے مطابق یہ کہانی پوشیدہ رازوں، بھولی بسری داستانوں اور قدرتی طاقتوں کے گرد گھومتی ہے جو تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
این آئی کے اسٹوڈیوز اور ابھیشیک پکچرز کے بینرز تلے تیار ہونے والی اس فلم کو کشور اناپوریڈی اور نشیتا ناگیریڈی نے پروڈیوس کیا ہے، جس میں لکشمی ایرا اور دیونش نامہ اس فلم کو پیش کررہے ہیں۔ زی اسٹوڈیو ہندی ورژن کا ڈسٹریبیوشن کر رہا ہے۔ میکرز کا دعویٰ ہے کہ فلم ’’ناگبندھم‘‘ ہندوستانی ثقافت، روحانی روایات اور افسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور شاندار ویژول کے ساتھ بڑے پردے پر لائے گی، جس سے یہ گھریلو اور غیر ملکی فلم شائقین ،دونوں میں مقبول ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد