
شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندھانا کی ’’کاک ٹیل 2‘‘کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چرچا میں آ گیا ہے۔ٹریلر میںفلم کے بڑے اسٹار کی موجودگی نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے ، لیکن ٹریلر کے تئیں سوشل میڈیا پر ملا- جلاردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بہت سےشائقین کو لگتا ہے کہ ٹریلر میں کہانی کے معاملے میں کوئی نیا پن نہیں ہے اور یہ ایک بار پھر یہ وہی پرانے لو-ٹراینگل فارمولے پر مبنی لگتی ہے۔
ٹریلر میں شاہد کپور کے کردار کو دو لڑکیوں کے درمیان الجھا ہوا دکھایا گیا ہے، جب کہ کریتی سینن اور رشمیکا مندھانا کے کرداروں میں جذباتی ٹکراو دکھایا گیا ہے۔ حالانکہ کچھ شائقین نے اسے ’’کاک ٹیل‘‘ کی یاد دلانے والا قرار دیا، وہیںبہت سے دوسروں نے کہا کہ سیکوئل ہونے کے باوجود، ٹریلر میں وہ تازگی اور جوش نہیں ہے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اسے ’’پرانی کہانی کا نیا پیکج‘‘ بھی قرار دیا۔
فلم کی شاندار لوکیشن، خوبصورت اطالوی مناظر اور اسٹار کاسٹ یقیناً دل موہ لیتے ہیں، لیکن ٹریلر ،کہانی اور کرداروں کی گہرائی کے بارے میں سوالات چھوڑ دیتا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا یہ فلم 19 جون کو ریلیز ہونے پر ناظرین کی توقعات پر پورا اترے گی۔ بلاک بسٹر کاک ٹیل کے سیکوئل کے طور پر اس کا پہلے حصے سے موازنہ کیا جانا لازم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد