
تہران ،02جون ( ہ س )۔
ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔ایرانی میڈیا مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔
امریکی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ