تاریخ کے آئینے میں 3 جون : تقسیمِ ہند کا تاریخی اعلان
مورخہ 3 جون 1947 کو برطانوی حکومت نے ہندوستان کی تقسیم اور دو آزاد ممالک (ہندوستان اور پاکستان) کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔ برصغیر کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے تیار کردہ اس منصوبے کا مقصد کانگریس اور مسلم لیگ کے مابین جاری سیاسی تعطل کو
تاریخ کے آئینے میں 3 جون : تقسیمِ ہند کا تاریخی اعلان


مورخہ 3 جون 1947 کو برطانوی حکومت نے ہندوستان کی تقسیم اور دو آزاد ممالک (ہندوستان اور پاکستان) کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔ برصغیر کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے تیار کردہ اس منصوبے کا مقصد کانگریس اور مسلم لیگ کے مابین جاری سیاسی تعطل کو ختم کرنا اور اقتدار کی منتقلی کو تیز کرنا تھا۔

اس منصوبے کے تحت طے پایا کہ ہندوستان کو دو خودمختار ریاستوں میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ پنجاب اور بنگال جیسے بڑے صوبوں کو اپنی تقسیم کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا۔

سرحدوں کے تعین کے لیے باؤنڈری کمیشن تشکیل دیا گیا اور دیسی ریاستوں کو یہ حق ملا کہ وہ اپنی جغرافیائی صورتحال کے لحاظ سے ہندوستان یا پاکستان میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کر لیں۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قبولیت کے بعد، برطانوی پارلیمنٹ نے ’’انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947‘‘ پاس کیا۔

لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اقتدار کی منتقلی کے لیے 15 اگست 1947 کی تاریخ مقرر کی، جس کے نتیجے میں برطانوی راج کا خاتمہ ہوا اور دو نئے آزاد ملک وجود میں آئے۔ تاہم، عجلت میں کی گئی اس تقسیم کے باعث بڑے پیمانے پر فسادات اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت بھی ہوئی، جس کے گہرے زخم تاریخ کا حصہ بنے۔

دیگر اہم واقعات:

1912 - مشہور ہندوستانی تاجر، صنعت کار اور گودریج گروپ کے صدر سہراب فیروز شاہ گودریج کی پیدائش۔

1950 - ہندوستان کو پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت ملی۔

1965 - ایڈورڈ وہائٹ خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے امریکی بنے۔

1972 - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’شملہ معاہدہ‘ کا ابتدائی خاکہ تیار ہوا۔

1994 - انڈیا ایڈ کلب کا نیا نام ’انڈیا ایڈ فورم‘ کیا گیا۔

1999 - ہوور کرافٹ طیاروں کے موجد کرسٹوفر کاکریل کا انتقال، یوگوسلاویہ کے ذریعے کوسوو امن منصوبے کو منظوری، مصر کے صدر حسنی مبارک لگاتار چوتھی بار صدر منتخب ہوئے۔

2004 - کین فورڈ ناسا کے خلائی تحقیقاتی پینل کے سربراہ بنے۔

2005 - فرانس نے سلامتی کونسل میں ہندوستان کی دعویداری کی حمایت دہرائی۔

2008 - تلنگانہ راشٹرا سمتی کے صدر کے۔ چندرشیکھر راو نے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

2008 - مرکزی حکومت نے سیمنٹ کی برآمدات پر ریفنڈ کو دی گئی منظوری واپس لی۔

2008 - جاپانی تجربہ گاہ کے ساتھ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا ڈسکوری جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچا۔ سائنسدانوں کو نظام شمسی کے باہر اب تک کا سب سے چھوٹا سیارہ ملا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande