تاریخ کے آئینے میں 20 جون : جب عام عوام کے لیے کھلا ممبئی کا باوقار وکٹوریہ ٹرمینس
تاریخ کے آئینے میں 20 جون : جب عام عوام کے لیے کھلا ممبئی کا باوقار وکٹوریہ ٹرمینس تاریخ کے آئینے میں 20 جون کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے درج ہے۔ انہی میں سے ایک ہے ممبئی کے مشہور ریلوے اسٹیشن چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سابق نام وکٹوریہ ٹرم
وکٹوریہ ٹرمینس۔ فائل فوٹو


تاریخ کے آئینے میں 20 جون : جب عام عوام کے لیے کھلا ممبئی کا باوقار وکٹوریہ ٹرمینس

تاریخ کے آئینے میں 20 جون کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے درج ہے۔ انہی میں سے ایک ہے ممبئی کے مشہور ریلوے اسٹیشن چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سابق نام وکٹوریہ ٹرمینس) کا عام عوام کے لیے کھلنا۔ 20 جون 1877 کو اس وقت کے بمبئی (اب ممبئی) میں واقع وکٹوریہ ٹرمینس کو مسافروں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ یہ اسٹیشن اپنی شاندار فنِ تعمیر، فنکارانہ ڈیزائن اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے ہندوستان کی سب سے باوقار عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس اسٹیشن کی تعمیر وکٹورین گوتھک طرز اور روایتی ہندوستانی فنِ تعمیر کے حیرت انگیز سنگم کے طور پر کی گئی تھی۔ اس کی شاندار ساخت، گنبد، محرابیں اور باریک نقاشی اسے ملک کے تعمیری ورثوں میں ممتاز مقام دلاتی ہیں۔ اسٹیشن کا نام شروع میں برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کے اعزاز میں وکٹوریہ ٹرمینس رکھا گیا تھا۔ بعد میں 1996 میں اس کا نام بدل کر چھترپتی شیواجی ٹرمینس کیا گیا، جسے آگے چل کر چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس نام دیا گیا۔ تاہم آج بھی عام بول چال میں اسے مختصراً ’’وی ٹی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیسکو نے سال 2004 میں اسے عالمی ورثہ (ورلڈ ہیریٹیج سائٹ) کا درجہ فراہم کیا۔ یہ اعزاز ہندوستانی ریلوے کی وراثت اور ملک کے فنِ تعمیر کی عالمی شناخت کی علامت مانا جاتا ہے۔ آج چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس صرف ایک ریلوے اسٹیشن نہیں، بلکہ ممبئی کی پہچان، ہندوستان کے نوآبادیاتی فنِ تعمیر کا ورثہ اور ملک کے مصروف ترین ٹرانسپورٹ مراکز میں سے ایک ہے۔ اس کا تاریخی سفر 20 جون 1877 کو شروع ہوا تھا، جو آج بھی لاکھوں مسافروں کی زندگی کا اہم حصہ بنا ہوا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1858 - گوالیار پر برطانوی فوج کا قبضہ اور اس کے ساتھ ہی سپاہی بغاوت کا خاتمہ ہوا۔

1873 - ہندوستان میں وائی ایم سی اے کا قیام۔

1916 - پونے میں ایس این ڈی ٹی ویمنز یونیورسٹی کا قیام۔

1958 -بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاست داں اور ہندوستان کی موجودہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی پیدائش۔

1990 - ایران میں آئے زلزلے سے تقریباً 40 ہزار لوگ مارے گئے تھے۔

1994 - ایران کی مسجد میں بم دھماکے میں 70 افراد کی موت۔

1998 - وشوناتھن آنند نے ولادیمیر کریمنک کو ہرا کر پانچواں فرینکفرٹ کلاسک شطرنج ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔

1999 - دنیا کے سب سے زیادہ فضائی آلودگی والے 5 شہروں میں بالترتیب میکسیکو سٹی، بیجنگ، شنگھائی، تہران اور کلکتہ شامل۔

2000 - قاہرہ میں گروپ-15 ممالک کا دسواں سربراہی اجلاس مکمل۔

2001 - جنرل پرویز مشرف پاکستان کے صدر بنے، پاک-ہند سربراہی مذاکرات کو آئینی حیثیت دینے کی کوشش۔

2001 - سری لنکا مسلم کانگریس کی حمایت واپس لینے سے چندریکا کماراتونگا حکومت اقلیت میں۔

2002 - امریکی عدالت نے ذہنی طور پر بیمار مجرموں کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی۔

2005 - روسی مال بردار خلائی جہاز ایم-53 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچا۔

2006 - جاپان نے اپنی افواج کو عراق سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

2008 - بیج بنانے والی کمپنی اودات انڈیا لمیٹڈ نے امریکی کمپنی لیما گرین کے سویا بین بیج کے کاروبار کو حاصل کیا۔

2008 - یورپی یونین نے کیوبا پر لگی علامتی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

2014 - معروف شاعر کیدار ناتھ سنگھ کو گیان پیٹھ ایوارڈ دینے کا اعلان۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande