تاریخ کے آئینے میں 19 جون: آنگ سان سو چی کا یومِ پیدائش، سیاسی وراثت اور جمہوری جدوجہد کا دن
19 جون کا دن عالمی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان اور میانمار کی دو اہم سیاسی شخصیتوں-راہل گاندھی اور آنگ سان سو چی، کے یومِ پیدائش کے طور پر درج ہے۔ دونوں رہنماوں کی پیدائش بااثر سیاسی خاندانوں میں ہوئی، لیکن ان کی زندگی اور عو
یانگون میانمار میں 19 نومبر 2012 کو آنگ سان سو چی اور ان کے اسٹاف کے ساتھ اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما اور اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن۔ سرکاری فائل فوٹو وائٹ ہاوس فوٹو


19 جون کا دن عالمی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان اور میانمار کی دو اہم سیاسی شخصیتوں-راہل گاندھی اور آنگ سان سو چی، کے یومِ پیدائش کے طور پر درج ہے۔ دونوں رہنماوں کی پیدائش بااثر سیاسی خاندانوں میں ہوئی، لیکن ان کی زندگی اور عوامی کردار کی سمت الگ الگ رہی ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں حزب اختلاف رہنما راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ وہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بیٹے ہیں۔ راہل گاندھی نے گزشتہ دو دہائیوں میں ہندوستانی سیاست میں سرگرم کردار ادا کیا ہے اور کانگریس کے اہم چہروں میں شامل ہیں۔

وہیں میانمار کی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سو چی کی پیدائش 19 جون 1945 کو ہوئی تھی۔ وہ میانمار کے قائدِ ملت آنگ سان کی بیٹی ہیں، جنہیں 1947 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ سو چی نے اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور فوجی حکومت کی مخالفت کے لیے لمبی جدوجہد کی، جس کی وجہ سے انہیں کئی سالوں تک نظر بند بھی رہنا پڑا۔

جمہوریت، انسانی حقوق اور پرامن سیاسی جدوجہد کے لیے انہیں بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ انہیں 1990 میں رافتو ایوارڈ، یورپی پارلیمنٹ کا سخاروف ایوارڈ، 1991 میں نوبل امن انعام اور 1992 میں حکومتِ ہندوستان کا جواہر لال نہرو بین الاقوامی افہام و تفہیم ایوارڈ فراہم کیا گیا۔

دیگر اہم واقعات:

1269 - فرانس کے بادشاہ لوئی نے تمام یہودیوں کو ایک خاص بیج پہننے کا حکم دیا۔

1716 - مغلوں کے ناقابلِ شکست ہونے کا بھرم توڑنے والے مشہور سکھ فوجی بندہ سنگھ بہادر کو بادشاہ فرخ سیر کے حکم پر اذیتیں دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

1843 - داس کیپیٹل کتاب کے مصنف اور ماہرِ عمرانیات کارل مارکس نے شادی کی۔

1910 - واشنگٹن میں پہلا فادرز ڈے منایا گیا۔

1948 - سوویت یونین نے مغربی برلن کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کیا۔

1968 - مارٹن لوتھر کنگ کی قیادت میں اقتصادی انصاف کے لیے 50,000 لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

1981 - ہندوستان نے اپنے جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ ایپل کا کامیاب تجربہ کیا۔

1991 - سوویت یونین نے ہنگری کو اپنے قبضے سے آزاد کیا۔

1996 - دانشورانہ ملکیت کے قانون (آئی پی آر) پر چین اور امریکہ کے درمیان معاہدے ہوئے۔

1996 - مشہور امپائر ڈکی برڈ ایم سی سی کی تاحیات رکنیت سے سرفراز۔

1999 - کولون (جرمنی) میں جی-8 کی سربراہی میٹنگ شروع۔

2002 - پاکستان کے خارجہ سکریٹری انعام الحق کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ بنایا گیا۔

2003 - فن لینڈ کی پہلی خاتون وزیر اعظم اینیلی جاٹنماںکی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

2005 - فوربس میگزین نے اوپرا ونفرے کو دنیا کی سو طاقتور شخصیتوں میں پہلا مقام دیا۔

2006 - جاپان نے شمالی کوریا کو جوہری تجربے کے معاملے پر انتباہ دیا۔

2007 - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے وزیر اطلاعات کے عہدے سے محمد علی درانی کو ہٹایا۔

2007 - دنیا میں سیاسی طور پر غیر مستحکم ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 12واں مقام حاصل ہوا۔

2008 - اتراکھنڈ حکومت نے گنگا پر زیر تعمیر 480 میگاواٹ کے پالا منیری اور 380 میگاواٹ کے بھیروندھاری پروجیکٹ کو ملتوی کیا۔

2008 - غزہ پٹی میں پرتشدد تصادم روکنے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ نافذ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande