ہندوستان اور تھائی لینڈ  کے درمیان دفاعی شعبے  میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- دونوں ممالک نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا
دونوں ممالک نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا


نئی دہلی، 17 جون (ہ س): بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ 10ویں دفاعی ڈائیلاگ میں ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تھائی لینڈ کے ڈپٹی سیکریٹری برائے دفاع، ایڈمرل نٹاپول ڈیووانیچ اور ہندوستان کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری ستیہ جیت موہنتی کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اس بات چیت میں دونوں فریقین نے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں ابھرتے ہوئے سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیش رفتوں پر نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

وفود نے گزشتہ مذاکرات کے بعد سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بات چیت میں جاری فوجی تعاون، استعداد کار بڑھانے کے اقدامات، تربیتی تبادلے، بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں جاری تعاون کا جائزہ بھی شامل تھا۔ دونوں فریقوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ، تحقیق، اختراعات اور صلاحیتوں کی ترقی میں تعاون کومستحکم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد اپنے اپنے دفاعی اداروں کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

وفود نے علاقائی اور کثیر جہتی دفاعی فریم ورک کے اندر تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کی قیادت میں میکانزم شامل ہے۔ انہوں نے عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور بات چیت اور تعاون کے ذریعے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کا اختتام مستقبل کی سرگرمیوں اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande