پونچھ کے مینڈھرقبصہ میں انتظامیہ نے ایک نجی کلینک کو سیل کردیا
جموں،17 جون(ہ س)۔ ضلع پونچھ کے قصبہ مینڈھر میں محکمہ صحت، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں ایک نجی طبی مرکز کو سیل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ڈاک بنگلہ کے سامنے واقع اپیکس ہیلتھ کیئر کلینک کا معائنہ
پونچھ کے مینڈھرقبصہ میں انتظامیہ نے ایک نجی کلینک کو سیل کردیا


جموں،17 جون(ہ س)۔

ضلع پونچھ کے قصبہ مینڈھر میں محکمہ صحت، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں ایک نجی طبی مرکز کو سیل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ڈاک بنگلہ کے سامنے واقع اپیکس ہیلتھ کیئر کلینک کا معائنہ بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) مینڈھر ڈاکٹر غزالہ، ایس ایچ او مینڈھر، پولیس ٹیم اور نائب تحصیلدارمینڈھر نے مشترکہ طور پر کیا۔ معائنے کے دوران کلینک میں کوئی مستند ماہرِ امراضِ چشم موجود نہیں پایا گیا۔

ڈاکٹرغزالہ نے بتایا کہ کلینک میں صرف ایک بی یو ایم ایس ڈاکٹرخدمات انجام دے رہا تھا، جس کے بعد متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ادارے کو مزید تحقیقات تک سیل کردیا گیا۔اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کلینک کے معاملات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصی طبی سہولیات کے نام پر عوام کو گمراہ کیے جانے اور مالی استحصال کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

مقامی باشندوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کلینک کے ریکارڈ، اجازت ناموں اور علاج معالجے کے طریقہ کار کی باریک بینی سے جانچ کی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ کی روشنی میں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande