
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ مسافروں کی خدمت کے بعد، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارگو خدمات شروع ہو گئی ہیں۔ پہلی کارگو پرواز بدھ کی صبح اتر پردیش کے جیور کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔
پہلا کارگو طیارہ آج صبح چنئی سے جیور کے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ جہاز کا استقبال جہازپرواٹر کینن سے پانی برساکر کیا گیا۔ نوئیڈا ہوائی اڈے پر کارگو خدمات کے شروع ہونے سے مغربی اتر پردیش کے تاجروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
اس ہوائی اڈے پر کارگو آپریشن کے لیے ایف سی او ایم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ایئرانڈیا ایس اے ٹی ایس ایئرپورٹ سروسزپرائیویٹ لمیٹڈ(اے آئی ایس اے ٹی ایس) نے کارگو پروازوں کے لیے ہوائی اڈے پر تقریباً 80 ایکڑ پر ایک کارگو سنٹر تیار کیا ہے۔ کمپنی کارگو سروسز کے لیے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرتی ہے۔ یمونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے وائس چیئرمین کرسٹوف شنیل مین نے کہا کہ اس سے خطے میں رابطے بڑھیں گے اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازیں شروع ہونے کے اگلے دن آکاسا ایئر نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نئی ممبئی اور بنگلورو کے لیے منگل کو پروازیں شروع کیں۔ دوسرے دن 12 پروازیں ایئرپورٹ پر اتریں، تمام پروازیں مختلف شہروں کی طرف روانہ ہوئیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی