صرافہ مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان
نئی دہلی ، 17 جون (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 170 روپے فی 10 گرام سے لے کر 180 روپے فی 10 گرام سستاہو گیا ہے۔ اسی طرح چنئی میں سونے کی
صرافہ مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان


نئی دہلی ، 17 جون (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 170 روپے فی 10 گرام سے لے کر 180 روپے فی 10 گرام سستاہو گیا ہے۔ اسی طرح چنئی میں سونے کی قیمت آج 120 روپے فی 10 گرام سے لے کر 130 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی آج 200 روپے فی کلو گرام کی علامتی کمی دیکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، آج ہندوستانی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیریٹ سونا 1,51,360 سے 1,53,370 فی 10 گرام کی قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 22 کیریٹ سونا آج 1,38,740 روپے سے 1,40,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمتیں بھی کمزور پڑ گئی ہیں، اس چمکدار دھات کی قیمت آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,64,900 فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیریٹ سونا 1,51,510 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,38,890 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیریٹ سونا 1,51,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,38,740 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیریٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,51,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,38,790 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,53,370 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,51,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,740 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,51,410 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,38,790 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیریٹ سونا 1,51,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,890 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,51,410 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,38,790 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,51,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونا 1,38,890 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور میں، 24کیریٹ سونا 1,51,360 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیریٹ سونا 1,38,740 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande