
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ کوٹا میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے طلبہ سے ڈائیلاگ پروگرام کو لے کر سیاسی بیان بازی اپنے عروج پر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ این ای ای ٹی امتحان سے صرف تین دن پہلے اس طرح کا پروگرام منعقد کرکے طلباءکے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف تین دنوں میں این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ منعقد ہونے والا ہے۔ جب کہ تمام طلباءپوری لگن کے ساتھ امتحان کی تیاری کر رہے ہیں، حکومت انتہائی حساسیت اور چوکسی کے ساتھ پورے عمل کو منظم طریقے سے مکمل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت حساسیت کے ساتھ کام کرتی نظر آرہی ہے، وہیں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی چالاکی کا سہارا لیتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ایک طالب علم کے طور پربھی ناکام رہے، جس کمپنی کے لیے انہوں نے کام کیا، اس میںبھی ناکام رہے، جس کمپنی کو وہ چلاتے تھے، اس میں بھی ناکام رہے اور ایک لیڈر کے طور پربھی ناکام رہے۔
بی جے پی کے ترجمان ترویدی نے سوال کیا کہ امتحان سے پہلے آخری 72 گھنٹوں میں جب امیدوار مکمل ارتکاز کے ساتھ اور بغیر کسی ذہنی تناو کے آخری مرحلے کی تیاری کرنا چاہتا ہے تو کانگریس اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے طلبہ کو ذہنی اذیت دینے اور ان کے سکون میں خلل ڈالنے، ان کے ذہنوں میں خوف اور تناو¿ پیدا کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہے؟
ترویدی نے سوال کیا، جب امتحان کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ ہو چکا ہے اور عدلیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، تو کانگریس اب کیا مطالبہ کر رہی ہے؟ انہوں نے راجستھان کو احتجاج کا مرکز بنانے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا۔ ترویدی نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں راجستھان میں 19 امتحانی پرچے لیک ہوئے تھے، لیکن ان میں سے کسی پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ وہیں، بی جے پی حکومت کے پچھلے ڈھائی سال کے دوران ایک بھی پیپر لیک نہیں ہوا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ ہاسٹل، پی جی اور گیسٹ ہاوس کے مالکان پر راہل گاندھی کی ریلی کے لیے طلبہ کو جمع کرنے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ امتحانات سے صرف 72 گھنٹے قبل ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان ترویدی نے کانگریس پارٹی پر ایک منصوبہ بند سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کی ٹول کٹ ذہنیت کی ایک مثال ہے۔ جب دوبارہ جانچ کا فیصلہ ہو چکا ہے اور عدالت اس معاملے کا نوٹس لے چکی ہے تو آپ کس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں؟
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی