خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ہندوستان نے پاکستان کےخلاف بنائے 170رن
نئی دہلی ،14جون (ہ س )۔ برمنگھم کے ایجیسٹن میں کھیلے جا رہے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026میں ہندو پاک خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔بھارت نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورز میں اسمرتی مندھانا کی نصف سنچری اور رچا گھوش ک
خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ہندوستان نے پاکستان کےخلاف بنائے 170رن


نئی دہلی ،14جون (ہ س )۔

برمنگھم کے ایجیسٹن میں کھیلے جا رہے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026میں ہندو پاک خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔بھارت نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورز میں اسمرتی مندھانا کی نصف سنچری اور رچا گھوش کی دھواں دار اننگز کی بدولت پاکستان کے خلاف 170 رنز بنائے۔ بھارت نے پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے اپنا تعاقب شروع کیا اور اسے پہلا جھٹکا لگا۔ عائشہ ظفر اور منیبہ اب کریز پر ہیںاور یہ دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی، شیفالی اور جمائمہ کو 18 کے اسکور پر کھونا پڑا۔ تاہم اس کے بعد مندھانا اور ہرمن پریت کور نے تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو واپس لایا۔ آخری اوورز میں، جب ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان 150 کو پار نہیں کر پائے گا، ریتا گھوش نے ایک دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے تسمیہ رباب کے آخری اوور میں 23 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے 44 گیندوں پر 68 رنز بنائے جبکہ ریچا گھوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔اور اس طرح کل 170رن کا مجموعی اسکور کھڑ ا کر کے پاکستان کو 171رن کا ہدف دیا ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande