راہل گاندھی کی سالگرہ پر ممبئی یوتھ کانگریس کی ریل سے رئیل تک مقابلے کا اعلان
بے روزگاری، پرچہ لیک اور مہنگائی موضوعات مقررممبئی ، 14 جون (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی پردیش یوتھ کانگریس کی جانب سے ''''ریل سے رئیل تک کے عنوان سے ایک خصوصی سوشل میڈیا ریل
POLITICS MAHA YOUTH CONGRESS


بے روزگاری، پرچہ لیک اور مہنگائی موضوعات مقررممبئی ، 14 جون (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی پردیش یوتھ کانگریس کی جانب سے ''ریل سے رئیل تک کے عنوان سے ایک خصوصی سوشل میڈیا ریل مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے نوجوانوں سے متعلق اہم مسائل پر اپنے خیالات بے باکی سے پیش کرنے کے لیے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

منتظمین کے مطابق مقابلے کے لیے بے روزگاری، پرچہ لیک اور مہنگائی کے تین اہم موضوعات مقرر کیے گئے ہیں۔ شرکاء کو ان میں سے کسی ایک موضوع پر اپنی رائے اور نقطۂ نظر پر مبنی ریل تیار کرنی ہوگی۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کو اپنی تیار کردہ ریل 17 جون 2026 تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنا ہوگی۔ ریل اپ لوڈ کرتے وقت @mumbaiiyc کے سرکاری ہینڈل کو ٹیگ کرنا اور ''ریل سے رئیل تک ہیش ٹیگ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ ریل میں آواز اور ویڈیو واضح ہونی چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی قابلِ اعتراض، فحش یا توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی جانی چاہیے۔مقابلے میں منتخب ہونے والی بہترین تین ریلز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 11 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 5 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے لیے 3 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ یوتھ کانگریس کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو بے روزگاری، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پرچہ لیک جیسے سنگین مسائل پر مؤثر انداز میں اپنی رائے پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا، انہیں سماجی اور جمہوری عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا اور عوامی مسائل کو آواز دینا ہے۔مزید معلومات کے لیے خواہش مند افراد 9082298046 نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، جس کی اپیل ممبئی یوتھ کانگریس کی جانب سے کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande