گروگرام: مشہور سیاحتی مقام لیپرڈ ٹریل کے قریب خاتون کی لاش برآمد
۔ لیپرڈ ٹریل اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے پولیس
لیپرڈ ٹریل اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے پولیس


گروگرام، 14 جون (ہ س): مشہور سیاحتی مقام لیپرڈ ٹریل کے علاقے میں اراؤلی کی پہاڑیوں کے درمیان جھاڑیوں سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفیہ کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اب تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز گاؤں کے لوگ اراؤلی کی پہاڑیوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران انہیں جھاڑیوں کی جانب سے شدید بدبو محسوس ہوئی۔ جب دیہاتی جھاڑیوں کے قریب پہنچے تو وہاں ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ یہ منظر دیکھ کر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بادشاہ پور تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

تھانہ انچارج وجے پال نے بتایا کہ پولیس معاملے کے ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کے علاقے کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ لیپرڈ ٹریل اور قریبی راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے تاکہ کسی مشتبہ گاڑی یا شخص کی شناخت کی جا سکے۔

پولیس تکنیکی تحقیقات کا بھی سہارا لے رہی ہے۔ جائے وقوعہ کے آس پاس فعال موبائل نمبروں کا ڈمپ ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ کیس سے متعلق ممکنہ سراغ مل سکیں۔ تھانہ انچارج کے مطابق پولیس کو جلد اہم معلومات حاصل ہونے کی امید ہے اور معاملے کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

فی الحال پولیس نے خاتون کی تصویر اور حلیہ قریبی تھانوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی خاتون کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande