وکرم بھٹ کی ہارر فرنچائزی نے پھر سے لوگوں میں خوف جگایا
وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’’ہانٹیڈ تھری ڈی: ایکوز آف دی پاسٹ‘‘ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ 12 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے کئی نئی فلموں کے مقابلے کے باوجود اپنے پہلے دن مجموعی طور پر 2.95
Vikram-Bhatts-horror-franchise-rekindles-fear


وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’’ہانٹیڈ تھری ڈی: ایکوز آف دی پاسٹ‘‘ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ 12 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے کئی نئی فلموں کے مقابلے کے باوجود اپنے پہلے دن مجموعی طور پر 2.95 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ مہاکشے چکرورتی، چیتنا پانڈے اور ہیمنت پانڈے کی اداکاری والی یہ فلم 2011 کی کامیاب ہارر فلم ’’ہانٹیڈ 3ڈی‘‘ کا سیکوئل ہے، جسے ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، فلم کے ہندی ورژن نے 2.45 کروڑ رپے کی کمائی کی۔ ملک بھر میں 2,842 شوز کے ذریعہ فلم کو شائقین کی اچھی حمایت حاصل ہوئی۔وہیں، تیلگو ڈب ورژن نے بھی پانچ لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔اس طرح فلم کی پہلے دن کی کل کمائی 2.95 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ، جو ہارر فلم کے لیے ایک مثبت آغاز سمجھی جا رہی ہے۔

تقریباً 15 کروڑ کے تخمینہ بجٹ میں تیار ہوئی فلم ’’ہانٹیڈ 3ڈی: ایکوز آف دی پاسٹ‘‘کے لئے یہ اوپننگ حوصلہ افزا سمجھی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی سسپنس،اساطیری واقعات اور خوفناک تجربات کے گرد گھومتی ہے۔ پروڈیوسرز کو امید ہے کہ ہفتے کے آخر میں شائقین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ فلم کا بزنس مزید بڑھے گا۔ ہارر فلم کے شائقین کے درمیان اس فرنچائز ی کی مقبولیت فلم کے لئے آگے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande