مہیش بابو نے راؤ بہادر کا سسپنس بھرا ٹیزر جاری کیا
ساؤتھ سپر اسٹار مہیش بابو نے اپنی انتہائی متوقع فلم ’’راؤ بہادر‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا ہے جس نے شائقین کے جوش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وینکٹیش مہا کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سائیکلوجیکل ڈرامہ فلم میں اداکار ستیہ دیو مرکزی کردار میں ہیں۔ 3 جول
Mahesh-Babu-releases-mysterious-teaser-Rao-Bahadur


ساؤتھ سپر اسٹار مہیش بابو نے اپنی انتہائی متوقع فلم ’’راؤ بہادر‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا ہے جس نے شائقین کے جوش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وینکٹیش مہا کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سائیکلوجیکل ڈرامہ فلم میں اداکار ستیہ دیو مرکزی کردار میں ہیں۔ 3 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی اس فلم کے ٹیزر میں سسپنس، الجھن اور نفسیاتی کشمکش سے بھری انوکھی دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ ٹیزر کا اشتراک کرتے ہوئے مہیش بابو نے لکھا، ’’یاد رکھئے... یہ صرف ایک ٹیزر ہے‘‘اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔

’’جسٹ اے ٹیزر‘‘ کے عنوان سے جاری اس جھلک میںستیہ دیو ایک بہادر شہزادے کا کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ٹیزر کی کہانی ایک ایسے شخص کے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے جو خوف، الجھن اور شکوک وشبہات کے جال میں الجھا ہوا ہے۔ فلم میں ’’شک ہی سب سے بڑا بھوت ہے‘ ‘ جیسے تصور کو اہمیت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ، جو اسے ایک سسپنس اور نفسیاتی ڈرامہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ شاندارمنظرکشی، شاہی ماحول اور ستیہ دیو کا بدلا ہوا اوتار فلم شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہا۔

فلم کا پہلا گیت ’’او سندری‘‘ پہلے ہی شائقین کے درمیان مقبول ہو چکا ہے۔ ستیہ دیو اور دیپا تھامس پر فلمایا گیا یہ رومانوی گانااپنی دلکش دھن اور پیریڈ سیٹنگ کے لئے سراہا گیا۔ وینکٹیش مہا نے فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور تدوین کی ذمہ داری سنبھالی ہے، جبکہ کارتک پرمار نے سنیماٹوگرافی اور اسمرن سائی نے موسیقی ترتیب دی ہے۔ سسپنس، جذبات اور شان و شوکت کے انوکھے امتزاج کے ساتھ ’’راؤ بہادر‘‘ کو سال کی سب سے دلچسپ تیلگو فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہاہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande