وزیراعظم مودی 6 روزہ یورپ دورہ پر روانہ ،جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
نئی دہلی ، 13 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانس اور سلوواک جمہوریہ کا چھ روزہ اہم سرکاری دورہ پر ہفتہ کو روانہ ہوگئے۔ ان کا دورہ 18 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ اپنی روانگی سے قبل اس دورے کے اہم مقاصد اور پروگرام کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مود
وزیراعظم مودی 6 روزہ یورپ دورہ پر روانہ ،جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے


نئی دہلی ، 13 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانس اور سلوواک جمہوریہ کا چھ روزہ اہم سرکاری دورہ پر ہفتہ کو روانہ ہوگئے۔ ان کا دورہ 18 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ اپنی روانگی سے قبل اس دورے کے اہم مقاصد اور پروگرام کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ،’میں یہ دورہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور سلوواک جمہوریہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی دعوت پر کر رہا ہوں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں، میں فرانس کے نیس پہنچوں گا۔‘

فرانس کے اس دورے کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہا ،’ ہندوستان کے اسٹریٹجک ویژن میں فرانس کا ایک خاص مقام ہے۔ اس سال کے شروع میں صدر میکرون کے ہندوستان کے دورے کے دوران، ہمارے تعلقات کو ’ خصوصی عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ ‘ کا درجہ دیا گیا تھا۔ اب ہم فروری سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ 14 جون کو وہ اور صدر میکرون مشترکہ طور پر ’ انڈیا انوویٹ ‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ ’ انڈیا-فرانس سال اختراع ‘ کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والی یہ تقریب ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاروں سے جوڑ دے گی۔ نیس کے بعد وزیر اعظم 14-15 جون کو سلوواک جمہوریہ کے دارالحکومت براتیسلاوا جائیں گے۔ 1993 میں سلوواکیہ کے آزاد ملک بننے کے بعد یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا سلوواکیہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم مودی صدر پیلیگرینی اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ سلواک کے ممتاز کاروباری رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان-یورپی یونین فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو تیز کرنا اور یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔سلوواکیہ سے وزیر اعظم مودی براہ راست ایوین (فرانس) جائیں گے ، جہاں وہ 16 اور 17 جون کو منعقد ہونے والی جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جی7 میں ہندوستان کی موجودگی نہ صرف ملک کی بڑھتی ہوئی عالمی پہچان کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ہندوستان یہاں ’ گلوبل ساو¿تھ‘ (ترقی پذیر اور غریب ممالک) کی امنگوں اور مسائل کو بھی نمایاں طور پر آواز دے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ 18 جون کو پیرس میں اپنے دورے کا اختتام کریں گے۔ پیرس میں، وہ صدر میکرون کے ساتھ یورپ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی اور اختراعی شو ’ٹیک ویوا2026 ‘میں شرکت کریں گے۔ اس سال، شو میں اب تک کا سب سے بڑا انڈین نیشنل پویلین دکھایا جائے گا۔اس کے علاوہ وہ پیرس میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی بات چیت کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ یہ لگاتار 8واں موقع ہے جب ہندوستان کو جی 7 سربراہی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande