
نئی دہلی، 13 جون(ہ س)۔ نیسلے انڈیا نے میگی نوڈلز میں کیڑوں کی موجودگی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں تمام مصنوعات کو معیار اور فوڈ سیفٹی کے معیار پر پورا اترتے ہوئے پایا گیا ہے۔ہفتہ کو بازاروں کو ایک وضاحت میں، ایف ایم سی جی میجر نے کہا کہ اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک غیر تصدیق شدہ اکاونٹ کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے بعد فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعے شکایت موصول ہوئی ۔نیسلے انڈیا کی وضاحت این ایس ای اور بی ایس ای کے سوالات کے جواب میں آئی ڈی 1 پر شائع ہونے والی ایک خبر کے حوالے سے آئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہم میڈیا میں ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو میگی نوڈلز پر مشتمل کیڑوں کے بارے میں غیر مصدقہ دعوے پر مبنی ہیں۔کمپنی نے کہا کہ آزاد لیب ٹیسٹ اور بیچ اینڈمارکیٹ سیمپلسکے معیار کی جانچ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ مصنوعات فوڈ سیفٹی اور معیار کے تمام تقاضوںپر پورا اترتی ہیں۔کمپنی نے کہا کہ اسے ابھی تک شکایت کنندہ کی طرف سے جانچ کے لیے کوئی نمونہ موصول نہیں ہوا ہے اور اس شخص سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام رہیں کیونکہ سوشل میڈیا اکاو¿نٹ تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔قابل ذکر ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے سوشل میڈیا پر کیڑوں پر مشتمل میگی نوڈلز کی شکایات سامنے آنے کے بعد نیسلے انڈیا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی