فلم ’دی نرمدا اسٹوری‘ کی ٹیم نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے
آنے والی فلم ’دی نرمدا اسٹوری‘ کی ٹیم نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس دوران فلم کے ڈائریکٹر ضیغم امام اور اداکار شرد سنگھ موجود تھے۔ ملاقات میں فلم کے موضوع، اس کی تیاری اور مدھیہ پردیش کے ساتھ اس کے گہرے ل
موہن یادو، فوٹو سورس ایکس


آنے والی فلم ’دی نرمدا اسٹوری‘ کی ٹیم نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس دوران فلم کے ڈائریکٹر ضیغم امام اور اداکار شرد سنگھ موجود تھے۔ ملاقات میں فلم کے موضوع، اس کی تیاری اور مدھیہ پردیش کے ساتھ اس کے گہرے لگاو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ فلم کی مکمل شوٹنگ مدھیہ پردیش میں کی گئی ہے اور اس میں ریاست کی ثقافت، قدرتی حسن اور سماجی ماحول کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مقامی فنکاروں کو بھی اہم مواقع دیے گئے ہیں۔

فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ رگھوبیر یادو، مکیش تیواری، اشتیاق خان، سدانند پاٹل اور آئی پی ایس افسر و اداکارہ سمالا پرساد اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی، تھیٹر اور سنیما کی دنیا کے سینئر فنکار آلوک چٹرجی کی یہ آخری فلم ہوگی، جسے ان کی خدمات کے لیے ایک جذباتی خراجِ عقیدت بھی مانا جا رہا ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مدھیہ پردیش کے شہروں اور مقامات کے حقیقی ناموں کا استعمال کیا گیا ہے اور پہلی بار کسی مین اسٹریم ہندی فلم میں ایک قبائلی خاتون پولیس افسر کو مرکزی کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ضیغم امام نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں فلم بندی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور انہیں یقین ہے کہ اس فلم کے ذریعے ناظرین ریاست کی خوبصورتی، تنوع اور ثقافتی ورثے کو ایک نئے زاویے سے دیکھ سکیں گے۔ ’دی نرمدا اسٹوری‘ صرف ایک کرائم تھرلر نہیں، بلکہ خاتون پولیس اہلکاروں کی ہمت، لگن اور فرض شناسی کو سلام پیش کرنے والی کہانی ہے۔ اے بی انفو سافٹ کریشن اور گولڈن ریشو کے بینر تلے بنی اس فلم میں سمالا پرساد، انجلی پاٹل، اشونی کلسیکر، زرینہ وہاب، رگھوبیر یادو، مکیش تیواری، شرد سنگھ اور اشتیاق خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 12 جون کو پورے ملک کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande