سبز نشان پر بند ہوا گھریلو شیئر بازار، سینسیکس نے 356 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانات کے درمیان پیر کو گھریلو شیئر بازار میں اضافہ دیکھنے کوملا۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو اسٹاک مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس سبز رنگ میں بند ہوئے۔ سینسیکس نے 355 پوائنٹس کی
اسٹاک


نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانات کے درمیان پیر کو گھریلو شیئر بازار میں اضافہ دیکھنے کوملا۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو اسٹاک مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس سبز رنگ میں بند ہوئے۔ سینسیکس نے 355 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی، جبکہ نفٹی میں بھی 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 355.90 پوائنٹس یا 0.46 فیصد اضافہ کے ساتھ 77,269.40 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 121.75 پوائنٹس یا 0.51 فیصداضافہ کے ساتھ24,119.30 پر بند ہوا۔ آج کے بازار میں رئیلٹی، میٹل، فارما اور آٹو اسٹاکس میں سب سے زیادہ خریداری دیکھنے میں آئی، جب کہ آئی ٹی، سرکاری بینک اور میڈیا اسٹاکس میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔ اڈانی پورٹس اور ہندوستان یونی لیور (ایچ یو ایل) کے اسٹاک میں 5 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔

مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان عالمی منڈیوں میں عدم استحکام، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور معاشی سست روی کی وجہ سے ملکی کرنسی دباو کا شکار نظرآیا۔ ہندوستانی روپیہ آج ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں 39 پیسے گر کر 95.23 (عارضی) کی اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر آگیا۔

جمعرات، 30 اپریل، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن، بی ایس ای سینسیکس 582.26 پوائنٹس یا 0.75 فیصد گر اوٹ کے ساتھ 76,913.50 کی سطح پر بند ہواتھا۔ این ایس ای نفٹی بھی 180.10 پوائنٹس یا 0.74 فیصد گر کر 23,997.55 کی سطح پر بند ہواتھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande