
لکھنو، 30 مئی (ہ س)۔ اترپردیش میں ہفتہ کی دیر رات اناو سمیت کئی اضلاع کے جیل سپرنٹنڈنٹوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر انڈر سکریٹری ممتا شریواستو نے یہ حکم جاری کیا ہے۔
انتظامیہ نے جیل انتظامیہ اور اصلاحات کے محکمے میں بڑا انتظامی پھیر بدل کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اناو ضلع جیل کے سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار سنگھ کو علی گڑھ جیل بھیجا۔ کاسگنج جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ کو بجنور جیل، مرادآباد ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ آلوک سنگھ کو سہارنپور جیل اور علی گڑھ جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ برجیندر کمار سنگھ کو مرادآباد جیل کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔ اسی طرح ستیہ پرکاش کو ضلع جیل سے اعظم گڑھ جیل، ارئی جیل سپرنٹنڈنٹ نیرج دیو کو اناو جیل کا چارج سونپا گیا ہے۔ باغپت کے سپرنٹنڈنٹ پرشانت موریہ کا ارئی اور نینی سینٹرل جیل کے پون کمار ترویدی کا جونپور تبادلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کاسگنج کے سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ کا تبادلہ بجنور، سہارنپور کے سپرنٹنڈنٹ ستیہ پرکاش کا اعظم گڑھ، باغپت کے سپرنٹنڈنٹ پرشانت موریہ کا ارئی اور نینی سینٹرل جیل کے پون کمار ترویدی کا جونپور کیا گیا ہے۔ وجے کمار رائے کو بلرام پور ضلع جیل کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ترقی پانے والے مکیش کمار کو ایودھیا اور ششی کانت سنگھ کو باندا جیل کا سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ بجنور جیل سپرنٹنڈنٹ ادیتی شریواستو کو باغپت ضلع جیل بھیجا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن