
فلم 'ڈان 3' کو لے کر چل رہے تنازع کے درمیان ہدایت کار رام گوپال ورما نے اداکار رنویر سنگھ کی کھل کر حمایت کی ہے۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کی جانب سے رنویر کے خلاف عدم تعاون کی ہدایت جاری کرنے کے بعد، رام گوپال ورما نے فیڈریشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام فلم انڈسٹری یا ورکرز کے بہترین مفاد میں نہیں ہے، بلکہ ایک فرسودہ نظام کی جانب سے اپنی طاقت کو بروئے کار لانے کی کوشش ہے۔
اپنے بیان میں، رام گوپال ورما نے ایف اڈبلیو آئی سی ای کو قانونی اختیار سے عاری تنظیم کے طور پر بیان کیا، یہاں تک کہ اسے کنگارو کورٹ بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر اور اداکار کے درمیان معاہدے کے تنازع میں مداخلت کرنا فیڈریشن کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں حل ہونے چاہئیں، کسی ایسوسی ایشن کے یکطرفہ فیصلوں سے نہیں۔ ورما نے رنویر کی کامیابی کا دعویٰ بھی کیا۔یہ فیصلہ چند افراد کے زیر اثر کیا گیا اور اس کا مقصد اداکار پر دباو¿ ڈالنا ہے۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ جیسے ستارے انڈسٹری کو آگے بڑھاتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر رنویر کسی نئی فلم کے لیے راضی ہو گئے تو پروڈیوسرز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے قطار میں لگ جائیں گے۔
غور طلب ہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب رنویر سنگھ نے مبینہ طور پر فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اس کے بعد، پروڈیوسروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں تقریباً 45 کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور انہوں نے ایف ڈبلیو آئی سی ای میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد اداکار کے خلاف عدم تعاون کا حکم جاری کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ