رنویر سنگھ اور فرحان اختر کے تنازعہ کو سلمان خان حل کریں گے
فلم’ڈان 3‘ پر جاری تنازعہ کے درمیان سلمان خان اب دونوں فریقوں میں مصالحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے فلم سے باہر نکلنے کے بعد معاملہ بڑھتا رہا اور اب قانونی تنازعہ میں پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں سلمان خان نے رنویر سنگھ اور فرح
رنویر سنگھ اور فرحان اختر کے تنازعہ کو سلمان خان حل کریں گے


فلم’ڈان 3‘ پر جاری تنازعہ کے درمیان سلمان خان اب دونوں فریقوں میں مصالحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کے فلم سے باہر نکلنے کے بعد معاملہ بڑھتا رہا اور اب قانونی تنازعہ میں پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں سلمان خان نے رنویر سنگھ اور فرحان اختر دونوں سے بات چیت شروع کر دی ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کر کے ایک دوسرے سے صلح کر لیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کا خیال ہے کہ یہ نہ صرف دونوں اداکاروں بلکہ پورے بالی ووڈ کے لیے بہتر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ڈان 3 زیادہ ڈارک اور سنجیدہ انداز میں پیش کرنا چاہتے تھے، جبکہ ہدایت کار فرحان اخترکی سوچ اس سے الگ تھی۔ تخلیقی اختلافات پیدا ہونے کے بعد رنویر نے خود کو اس پروجیکٹ سے الگ کر لیا۔ اس کے بعد فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے مبینہ طور پر رنویر سے 45 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ معاملہ وہیں نہیں رکا اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے بھی رنویر کے خلاف عدم تعاون کا حکم جاری کیا۔

اگرچہ رنویر سنگھ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ تنازعہ اب بھی سرخیوں میں ہے۔ اس مسئلے پر انڈسٹری کے اندر بھی گرما گرم بحث ہو رہی ہے۔ ایسے میں سلمان خان کی پہل کو فلم انڈسٹری کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سلمان کی کوششیں رنویر اور فرحان کے درمیان جھگڑے کو ختم کرتی ہیں یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande