
نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر ویریندر سچدیوا نے وویک وہار آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا اور اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
سچدیوا نے کہا کہ موجودہ معلومات کے مطابق، عمارت میں آگ اے سی پھٹنے کے بعد لگی۔ پولیس کو پہلی اطلاع صبح 3:45 پر ملی اور محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکار تقریباً 3:52 بجے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی تقریباً 14 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں اور 20 لوگوں کو بچا لیا گیا، جب کہ نو کی موت ہو گئی۔
سچدیوا نے کہا کہ انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ یہ منظر دل دہلا دینے والا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے نے اے سی میں چنگاری دیکھی ،جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے بھی یہی بات کہہ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد