
بیروت ،03مئی (ہ س )۔
اسرائیلی افواج کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 شہری جانبحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں السمعیہ کے علاقے مسجد کے قریب حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پیش آئی ہے ، جبکہ اسرائیلی بمباری سے کئی گھروں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے کئی فوجیوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ ہے۔
لبنان میں پچھلے 2 ماہ میںمہلوکین کی تعداد 2 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ