
اسلام آباد، 03 مئی (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گوادر اور پنجگور اضلاع میں 02 مئی کودو الگ الگ بم دھماکوں میں پاک فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے پہلے گوادر کے علاقے پسنی کے شادیکور میں نامعلوم افراد نے پاک فوج کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا۔ زوردار دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس کے کچھ دیر بعد پنجگور کے علاقے چدگی میں اسی طرح کے حملے میں کئی فوجی اہلکار مارے گئے۔ سرکاری حکام نے ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
یہ اطلاع دی بلوچستان پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ اس میڈیا پلیٹ فارم کی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع خضدار سے اغوا ہونے والے ایک شخص کو سرکاری اداروں نے رہا کر دیا ہے اور دوسرے شخص کو اٹھا لیا گیا ہے۔ دریں اثناءکوئٹہ پریس کلب کے سامنے سرکاری اداروں کی جانب سے اغواءکے خلاف جاری دھرنا اتوار کو 6153ویں روز میں داخل ہوگیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد