سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تعلیمی اداروں پر پابندی کو لے کر تنقید کی،کہا۔ یہاں مذہبی تعلیم کو اب نشانہ بنایا جا رہا ہے
سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تعلیمی اداروں پر پابندی کو لے کر تنقید کی،کہا۔ یہاں مذہبی تعلیم کو اب نشانہ بنایا جا رہا ہے سرینگر، 3 مئی (ہ س)۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اتوار کو گاندربل میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں ورکرز کنون
تصویر


سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تعلیمی اداروں پر پابندی کو لے کر تنقید کی،کہا۔ یہاں مذہبی تعلیم کو اب نشانہ بنایا جا رہا ہے

سرینگر، 3 مئی (ہ س)۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اتوار کو گاندربل میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں سینکڑوں کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت پر کئی مسائل پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے شوپیاں میں سراج العلوم پر حالیہ پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس ادارے نے گزشتہ برسوں میں بے شمار ڈاکٹر اور انجینئرز پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکار اب یہاں مذہبی تعلیم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے ایسے اداروں پر پابندی کے سلسلے میں این سی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ مفتی نے حکمراں نظام پر جانبداری کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ رشتہ داروں اور قریبی ساتھیوں کو سرکاری نوکریاں دی جارہی ہیں۔ محکمہ مال میں اردو کی مبینہ کمی کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے مزید الزام لگایا کہ وزیر اعلی عمر عبداللہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ عوام کو جھوٹ بولا ہے اور لوگوں کا استحصال کیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande