دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے وویک وہار آتشزدگی کے متاثرین کو فوری امداد کی ہدایت دی
نئی دہلی، 03 مئی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے وویک وہار آتشزدگی کے سانحہ کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح وویک وہار کی ایک عمارت میں لگنے و
Delhi-LG-fire-9-dead-vivek-vih


نئی دہلی، 03 مئی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے وویک وہار آتشزدگی کے سانحہ کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح وویک وہار کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ میں نو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں آتشزدگی کے اس واقعہ سے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے آتشزدگی میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کو فوری راحت اور امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی فائر سروس کے اہلکار اور ایمرجنسی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس مشکل وقت میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے طاقت کی دعا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande