
پٹنہ، 3 اپریل (ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کابینہ توسیع سے قبل کابینہ کی ایک اور میٹنگ بلالی ہے۔ دہلی سے واپس آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری 6 مئی کو کابینہ کی میٹنگ کریں گے۔ دونوں نائب وز رائے اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔ کابینہ کے اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلق اہم تجاویز کی منظوری متوقع ہے۔15 اپریل کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں اور مسلسل بڑے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیر راعلیٰ سمراٹ چودھری نے بدھ 6 مئی کو کابینہ کی ایک اور میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ شام 5 بجے چیف سکریٹریٹ کے کیبنٹ ہال میں ہوگا۔ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے کئی اہم ترقیاتی تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ کی سابقہ میٹنگ 29 اپریل کو ہوئی تھی، جہاں حکومت نے مختلف محکموں سے متعلق 63 اہم تجاویز کو منظوری دی تھی۔ حکومت نے پٹنہ کے سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی تھی۔ پارک کے انتظام کے لیے بنائی گئی سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا نام بدل کر پٹنہ زو مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی رکھ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اس وقت دہلی کے دورے پر ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ میں توسیع کے لیے وزراء کی فہرست لے کر دہلی گئے ہیں، جہاں بی جے پی ہائی کمان وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے سکتے ہیں ، اور وزیر اعلیٰ کے دہلی سے واپس آنے کے بعد کابینہ میں توسیع ہو سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan