
پٹنہ، 3 مئی (ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نےآزاد صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو مبارکباد دی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ انہوں نے صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔عالمی یوم آزاد صحافت کے موقع پر تمام صحافیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددی ۔ جمہوریت کی مضبوطی میں آزاد اور غیر جانبدار صحافت کا کردار اہم ہے۔ آپ کا قلم سچائی، شفافیت اور مفاد عامہ کی آواز بن کر معاشرے کو بیدار کرتا رہے اور عوامی مفاد کے لیے آپ کا عزم قائم رہے۔ اس یقین کے ساتھ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام۔ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan