
اورنگ آباد ، 29 مئی (ہ س) ۔ اورنگ آباد دیہی پولیس کی مقامی کرائم برانچ نے ایک سنار کو چاقو دکھا کر لوٹنے والے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ امبھئی گھاٹ علاقے میں پالود کے سرّاف تاجر نتین نکم کو راستے میں روک کر ملزمین نے سونا، چاندی اور نقد رقم لوٹ لی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں اجنٹا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقامی کرائم برانچ نے جائے واردات کے سی سی ٹی وی فوٹیج، مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر دتّا راؤت کو بڈکین سے حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ اس نے روشن عرف سونو سورڈکر اور لکھن سوریہ ونشی کے ساتھ مل کر واردات انجام دی تھی۔اس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر دونوں دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران روشن سورڈکر کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سونے اور چاندی کے زیورات، نقد رقم، موبائل فون اور دیسی پستول سمیت تقریباً 6 لاکھ 69 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے