فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کولمبیا کی ٹیم کا اعلان، جیمز روڈریگیوز کو جگہ ملی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کولمبیا کی ٹیم کا اعلان، جیمز روڈریگیوز کو جگہ ملی نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ کولمبیا نے پیر کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں ریئل میڈرڈ کے سابق اسٹار جیمز روڈریگیوز کو شامل کیا گیا ہے
بائرن میونخ کے فارورڈ لوئس ڈیاز


فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کولمبیا کی ٹیم کا اعلان، جیمز روڈریگیوز کو جگہ ملی

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ کولمبیا نے پیر کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں ریئل میڈرڈ کے سابق اسٹار جیمز روڈریگیوز کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ النصر کے ڈیفینڈر جان دوران کو جگہ نہیں ملی۔ چیف کوچ نیسٹر لورینزو کی ٹیم میں بائرن میونخ کے فارورڈ لوئس ڈیاز سب سے زیادہ کشش کا باعث ہوں گے۔ کولمبیا اس بار پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

کولمبیا سال 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔ وہیں 2018 کے ورلڈ کپ میں ٹیم انگلینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہار کر پری کوارٹر فائنل سے باہر ہو گئی تھی۔ کولمبیا کی بہترین کارکردگی 2014 کے ورلڈ کپ میں رہی تھی، جب ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی اور برازیل سے ہار گئی تھی۔ ورلڈ کپ 2026 میں کولمبیا کو گروپ-کے میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ پرتگال، ازبکستان اور ڈی آر کانگو سے ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کولمبیا کی ٹیم

گول کیپر: کیمیلو ورگاس، الوارو مونٹیرو، ڈیوڈ اوسپینا

ڈیفینڈر: ڈیویسن سانچیز، جان لوکومی، یری مینا، ولیم ڈٹا، ڈینیئل منوز، سینٹیاگو آریاس، جوہان موجیکا، ڈیون مچاڈو

مڈ فیلڈر: جیفرسن لیرما، جوان پورٹیلا، رچرڈ ریوس، کیون کاسٹانو، گستاوو پورٹا، جان ایریاس، جارج کاراسکل، جوان فرنانڈو کنٹیرو، جیمز روڈریگیوز

فارورڈ: لوئس ڈیاز، جیمنٹن کیمپاز، اینڈریس گومیز، لوئس سواریز، جان کورڈوبا، جان ہرنانڈیز۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande