آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی ریس میں کلاسن تیسرے نمبر پر، ایشان کشن ٹاپ-5 میں پہنچے
آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی ریس میں کلاسن تیسرے نمبر پر، ایشان کشن ٹاپ-5 میں پہنچے نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیگ مرحلے کے آخری دور میں اورینج کیپ اور پرپل کیپ کی ریس بیحد دلچسپ ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز سن
ابھیشیک شرما اور ہینرک کلاسن شاٹ کھیلتے ہوئے


آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی ریس میں کلاسن تیسرے نمبر پر، ایشان کشن ٹاپ-5 میں پہنچے

نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیگ مرحلے کے آخری دور میں اورینج کیپ اور پرپل کیپ کی ریس بیحد دلچسپ ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان مقابلے کے بعد دونوں فہرستوں میں کئی اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے سلامی بلے باز سائی سدرشن 638 رنوں کے ساتھ اب بھی اورینج کیپ کی ریس میں ٹاپ پر برقرار ہیں۔ ان کے ساتھی اور کپتان شبھمن گل 616 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سن رائزرز حیدرآباد کے دھماکے دار بلے باز ہینرک کلاسن نے آر سی بی کے خلاف صرف 24 گیندوں میں 51 رنوں کی تیز اننگز کھیل کر تیسرے نمبر پر چھلانگ لگا دی ہے۔ کلاسن کے اب 14 اننگز میں 606 رن ہو گئے ہیں۔ راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی 579 رن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہیں، ایس آر ایچ کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے آر سی بی کے خلاف 46 گیندوں میں 79 رن بنا کر ٹاپ-5 میں جگہ بنا لی ہے۔ کشن کے اب 569 رن ہو گئے ہیں۔

گیند بازی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے تیز گیند باز بھونیشور کمار اور گجرات ٹائٹنز کے کاگیسو رباڈا مشترکہ طور پر 24-24 وکٹ لے کر ٹاپ پر برقرار ہیں۔

تاہم، بہتر اکانومی ریٹ (8.07) ہونے کی وجہ سے پرپل کیپ فی الحال بھونیشور کمار کے پاس ہی برقرار ہے، جبکہ رباڈا کی اکانومی 9.18 ہے۔

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے نوجوان تیز گیند باز انشل کمبوج 21 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے اسٹار اسپنر راشد خان 19 وکٹ لے کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سن رائزرز حیدرآباد کے ایشان ملنگا نے آر سی بی کے خلاف 2 وکٹ لے کر اپنے وکٹوں کی تعداد 19 تک پہنچا دی، لیکن ان کی اکانومی 9.27 ہونے کی وجہ سے وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande