
کولکاتا، 23 مئی ( ہ س )۔ مغربی بنگال حکومت نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب 28 مئی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پرایک دن کی سرکاری تعطیل رہے گی۔
ریاست کے محکمۂ خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، 27 نومبر 2025 کو جاری گذشتہ ممتا بنرجی حکومت کے حکم نامے میں 26 مئی 2026 کو عیدالاضحیٰ کی شام اور 27 مئی 2026 کو عیدالاضحیٰ کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، تازہ معلومات کے مطابق اب عیدالاضحیٰ28 مئی، جمعرات کو منائی جائے گی، اسی لیے تعطیل کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پہلے اعلان کی گئی 26 اور 27 مئی کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان دونوں دنوں میں ریاستی حکومت کے تمام دفاتر، ادارے اور سرکاری امداد یافتہ تنظیمیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ اب صرف 28 مئی کو سرکاری چھٹی ہوگی۔
ریاستی حکومت کے تعطیلاتی کیلنڈر کے مطابق، اس کے بعد 26 جون کو محرم، 16 جولائی کو رتھ یاترا، 15 اگست کو یومِ آزادی، 26 اگست کو فاتحہ دوآزدہم اور 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر تعطیلات ہیں۔
ستمبر سے درگا پوجا کے تہواروں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اسی مہینے جنم اشٹمی اور وشوکرما پوجا بھی منائی جائے گی۔ اکتوبر میں گاندھی جینتی، مہالیا اور درگا پوجا کے موقع پر مسلسل چھٹیاں رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد