پائیدار ترقی کے لیے شجرکاری اور پانی کا تحفظ ضروری ہے : لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر
جموں, 02 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لداخ میں پائیدار ترقی کے لیے شجرکاری اور پانی کے تحفظ کو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ یہ بات لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ہفتہ کے روز کہی۔ایل جی کے مطابق
Lg


جموں, 02 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لداخ میں پائیدار ترقی کے لیے شجرکاری اور پانی کے تحفظ کو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ یہ بات لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ہفتہ کے روز کہی۔ایل جی کے مطابق انہوں نے وزیر داخلہ کو پروجیکٹ ہیم سروَر کے تحت مختلف دیہات میں 50 آبی ذخائر کی تعمیر اور جاری شجرکاری مہم سے آگاہ کیا۔ بدھ پورنیما کے موقع پر لیہہ کے دورے کے دوران امت شاہ نے پائیدار ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

سینئر رہنما تھپسٹن چیوانگ نے شیوک دریا کے پانی کو پینے اور آبپاشی کے لیے استعمال کرنے پر زور دیا، جبکہ ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے والے پانی کا صرف ایک فیصد استعمال ہو رہا ہے اور باقی ضائع ہو جاتا ہے، جس کے تحفظ کے لیے جدید طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق انتظامیہ نے شجرکاری اور پانی کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔ گزشتہ 40 دنوں میں لیہہ اور کرگل میں 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ لیہہ میں تقریباً 500 پودے تجرباتی بنیادوں پر بھی لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک سال میں کم از کم 100 بڑے آبی ذخائر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ طویل مدتی منصوبے کے تحت لداخ میں جنگلاتی رقبہ دو برس میں ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد تک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande