گیگ ورکرس کو تحفہ ، گورنر نے بل کو منظوری دے دی
حیدرآباد، 2 مئی (ہ س)۔تلنگانہ میں گیگ اکنامک سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے تیارکردہ تلنگانہ پلیٹ فارم بیسڈ گیگ ورکرس بل 2026 کو گورنرشیو پرتاپ شکلا نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے،
گیگ ورکرس کو تحفہ ، گورنر نے بل کو منظوری دے دی


حیدرآباد، 2 مئی (ہ س)۔تلنگانہ میں گیگ اکنامک سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے تیارکردہ تلنگانہ پلیٹ فارم بیسڈ گیگ ورکرس بل 2026 کو گورنرشیو پرتاپ شکلا نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے، اس طرح تلنگانہ سارے ملک میں راجستھان کے بعد دوسری ریاست بن گئی ہے جس نے گیگ ورکرس کے لئے خصوصی قانون نافذ کیا ہے ۔ یہ قانون اوبر،اولا،سویگی اور زوماٹو جیسے پلیٹ فارمس پر کام کرنے والے ڈرائیورس اور ڈیلیوری بوائز کو جامع تحفظ فراہم کرے گا۔ قانون کے تحت کمپنیوں کو لازم ہوگا کہ وہ کارکنوں کیلئے 2 فیصد ایکسیڈنٹ انشورنس ، صحت و کفالت انشورنس اور پنشن جیسی سہولتیں فراہم کریں۔ نئے قانون میں کم از کم اجرت کا تعین بھی کیا گیا ہے تاکہ مزدوروں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔ ساتھ ہی پلیٹ فارم کمپنیوں کو اپنی آمدنی کا کم ازکم 50 فیصد حصہ کارکنوں کو دینا ہوگا۔ بغیر کسی معقول وجہ ہے کہ آئی ڈی بلاک کرنے یا ملازمت سے بھی نکالنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ قانون کے مطابق گیگ ورکرس کوریگولر ورکرس کے طورتسلیم کرتے ہوئے انہیں گریجویٹی اور کنٹراکٹ پروٹیکشن جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande