وزیر اعلیٰ نے بنتلاب میں پیش آئے پل گرنے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا
جموں, 2 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے بنتلاب میں پیش آئے پل گرنے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے حادثے پر گہرے دکھ
Omer


جموں, 2 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے بنتلاب میں پیش آئے پل گرنے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی۔

حادثہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب مزدور پل کے قریب حفاظتی دیوار کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک ڈھانچہ منہدم ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande