
نئی دہلی ، 14 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناو¿ کا براہ راست اثر مقامی شیئر مارکیٹ پر پڑرہا ہے۔ تاہم ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو شیئربازار سبز نشان پر کھلا۔ فی الحال ، دونوں بڑے مارکیٹ انڈیکس فائدہ دکھا رہے ہیں۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 137.64 پوائنٹس یا 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 74,696.88 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی بھی 66.25 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 23,445.80 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
30 شیئروالے سینسیکس پیک میں، این ٹی پی سی ، بجاج فائنانس ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، پاور گرڈ ، ٹائٹن اور ایکسس بینک پیچھے رہے۔ تاہم ایشین پینٹس ، اڈانی پورٹس ، ٹاٹا اسٹیل اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
اسی طرح ایشیائی شیئر مارکیٹس بشمول جنوبی کوریا کا کوسپی ، جاپان کا نکی 225، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ، اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبت مقام پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ، بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت 106.6 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مسلسل چوتھے تجارتی سیشن میں گھریلو شیئرمارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ سینسیکس 1,456 پوائنٹ گر کر 74,559 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 436 پوائنٹس گر کر 23,379 پر بند ہوا۔ پچھلے چار دنوں میں، سینسیکس تقریباً 3,500 پوائنٹس اور نفٹی تقریباً 1,000 پوائنٹس گر گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan